وزیراعلی سندھ کا مٹیاری کے قریب ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

اے پی پی  |  May 13, 2024

کراچی۔ 13 مئی (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں ، حادثے سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر بس اوچ شریف سے کراچی جا رہی تھی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More