چینی وزیر اعظم کی روسی ہم منصب کو مبارکباد

اے پی پی  |  May 13, 2024

بیجنگ۔13مئی (اے پی پی):چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نےمیخائل میشسٹن کو روسی فیڈریشن کا دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

چینی میڈیا گروپ کے مطابق لی چھیانگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدرولادیمر پیوٹن کی سٹریٹجک رہنمائی کی قیادت میں فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد، باہمی فائدہ مند تعاون اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مسلسل مضبوط بنایا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک اور عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔پیر کو چینی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ چین اور روس کے تعلقات کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے وزیر اعظم میخائل میشسٹن کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More