مایہ ناز نعت خواں منیبہ کبری شیخ کی ساتویں برسی (کل) منائی جائے گی

اے پی پی  |  May 13, 2024

لاہور۔13مئی (اے پی پی):ملک کی معروف اور مایہ ناز نعت خواں منیبہ کبری شیخ کی ساتویں برسی(کل ) 14 مئی کو منائی جائے گی۔ منیبہ کبری شیخ پونا ، بھارت کے علمی اور مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔ ان کے والد کا تعلق دہلی سے تھا جبکہ ان کی والدہ صغری بیگم درس و تدریس کے شعبہ سے منسلک تھیں اور انھوں نے محمدی گرلز سکول بھی قائم کیا تھا۔علمی و ادبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی نعت خواں نے فارسی، اسلامی تاریخ، انڈین سٹڈیز میں ایم۔اے کیا۔

انہوں نے استاد امرا بندو خان سے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی اور استاد امیر احمد خان کی بھی شاگر د رہیں۔ انہوں نے سب سے پہلے ریڈیو سے جو نعت پڑھی وہ مرحبا سیدی مکی مدنی العربی تھی۔ انہوں نے خبروں کے بعد پروگرامز کا آغاز کیا اور ایک پروگرام پلیٹ فارم کی پانچ سال تک کمپیئر نگ بھی کی۔ حکومت پاکستان نے منیبہ کبری شیخ کو 14 اگست 1988کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ۔ ان کا انتقال 14 مئی 2017کو ہوا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More