وزیراعظم کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

اے پی پی  |  May 13, 2024

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو گزشتہ روز چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بطور کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پارٹی میں ایک نئی روح پھونکی اور پارٹی نے قومی مفادات کی خاطر مشکل فیصلوں میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔

وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ عوام کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لئے مزید متحرک ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More