آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمٹ کا تیسرا ایڈیشن رواں سال ستمبر میں سعود ی عرب میں ہوگا

اے پی پی  |  May 13, 2024

ریاض ۔13مئی (اے پی پی):آرٹیفیشل انٹیلی جنس( آے آئی) سمٹ کا تیسرا ایڈیشن رواں سال ستمبر میں سعود ی دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔ اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ سمٹ 10 تا 12 ستمبر ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہو گا،جس کی میزبانی سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی( سدایا) کرے گی۔

سمٹ کے انعقاد کا مقصد ان شعبوں میں مملکت کی عالمی موجودگی کو تقویت دینا ،عالمی سطح پر اے آئی کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کے ساتھ انیشی ایٹوز اور معاہدوں کا اعلان اور سعودی عرب کی قیادت میں ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں عالمی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ سمٹ میں وزرا، تنظیم کے سربراہان، معروف ٹیک کمپنیوں کے سی ای او اور ماہرین شرکت کریں گے ۔

سمٹ کے ایجنڈے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جدت، انڈسٹری کے رجحانات، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ساتھ ایک بہتر مستقل کی تشکیل، فیلڈ میں انسانی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More