انڈونیشیا ، آتش فشاں کے باعث سیلاب اور ٹھنڈے لاوے کے بہائو سے اموات بڑھ کر 41 ہوگئیں

اے پی پی  |  May 13, 2024

جکارتہ۔13مئی (اے پی پی):انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے آنے والے شدید سیلاب اور ٹھنڈے لاوے کے بہائو سے اموات بڑھ کر 41 ہوگئیں اور 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ انڈونیشیا کےصوبہ مغربی سماٹرا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے اہلکار الہام وہاب نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہفتے کے آخر میں انڈونیشیا کے مغربی علاقوں میں آتش فشاں سے آنے والے شدید سیلاب اور ٹھنڈے لاوے کے بہاؤ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 41 ہو گئی ہے جبکہ 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ٹھنڈا لاوا، جسے لاہر بھی کہا جاتا ہے، آتش فشاں مواد جیسے راکھ، ریت اور کنکر ہے جو آتش فشاں ڈھلوانوں سے بارش کے ذریعےزمین کی طرف جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکام نے لاپتہ افراد کی تلاش اور لوگوں کو پناہ گاہوں تک پہنچانے کے لیے امدادی کارکنوں اور ربڑ کی کشتیوں کی ایک ٹیم بھیجی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More