سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد

اے پی پی  |  May 12, 2024

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے، قوم کو پاکستان ہاکی ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ امید ہے کہ قومی ہاکی ٹیم مستقبل میں بھی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، قوم کی دعائیں قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More