وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار، پرامن حل کی ضرورت پر زور

اے پی پی  |  May 12, 2024

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کے حل کے لئے پرامن لائحہ عمل اختیار کریں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بحث و مباحثہ اور پرامن احتجاج جمہوریت کی خوبصورتی ہیں لیکن قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اپنی ایکس ٹائم لائن پر پوسٹ میں کہا کہ بدقسمتی سے افراتفری اور اختلاف رائے کے صورتحال میں ہمیشہ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو فوری سیاسی پوائنٹ سکورنگ شروع کر دیتے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے بھی بات کی اور خطے میں مسلم لیگ (ن)کے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کے ساتھ مل کر پرامن حل تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی کوششوں کے باوجود امید ہے یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More