تحصیل چوک سرور شہید میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری

اے پی پی  |  May 12, 2024

مظفرگڑھ۔ 12 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر تحصیل چوک سرور شہید میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری،اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید اویس مانگٹ نے ویٹرنری ہسپتال چوک سرور شہید کی اراضی پر قائم ناجائز تعمیرات گرا کر قبضہ ختم کرا دیا ہے

،انہوں نے بتایا کہ مزکورہ ناجائز قابض نے ویٹرنری ہسپتال میں گورنمنٹ کی لاکھوں روپے کی اراضی پر گزشتہ 15 برسوں سے قبضہ کر رکھا تھا،اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید محمد اویس مانگٹ نے پولیس و بلدیہ کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ قبضہ واگزار کرانے کےلئے آپریشن کرتے ہوئے تعمیرات گرا کر اراضی واگزار کرا لی ہے،

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی،

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More