بلاول بھٹوزرداری کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ حملوں میں 7 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اے پی پی  |  May 12, 2024

کراچی۔ 12 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشگردانہ حملوں میں 7 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیام امن و ارضِ وطن کی حفاظت کی خاطر جانیں دینے والے جوان قوم کے محسن ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حملوں میں ملوث مجرموں سے شہداء کے پاک خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے۔ پاکستانی قوم دہشتگردوں کا صفایا کرکے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا اور حملوں میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لیے صحت یابی کی دعا کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More