قومی اسمبلی میں موجود چیف وہپ صاحبان کا اجلاس آج ہو گا

اے پی پی  |  May 12, 2024

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں موجود چیف وہپ صاحبان کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ،ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کے مطابق اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کیلئے دنوں کا تعین اور آئندہ آنے والے بجٹ اجلاس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں 16وین قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے کلینڈر کو طے کرنے سے متعلق امور کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کے چیف وہپ صاحبان کو مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، ملک عامر ڈوگر، اعجاز حسین جاکھرانی، سید امین الحق، نور عالم خان، گل اصغر خان اور خالد حسین مگسی کو مدعو کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More