علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،سمسٹر بہار کے داخلوں کے دوسرے مرحلے میں دو دن باقی

اے پی پی  |  May 12, 2024

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں صرف دودن باقی ہیں، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)،بی بی اے پروگرامز، ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز، بی ایس پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور ڈپلومہ و سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ 15مئی تک داخلہ لے سکتے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیے کے مطابق اِن پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے امید ظاہر کی ہے کہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے خواہمشند افراد اس موقع سے فائدہ اٹھا کر مقررہ تاریخ تک خود کو رجسٹرڈ کروائیں گے۔داخلوں کے بارے میں معلومات یونیورسٹی کے علاقائی دفاتراور یونیوسٹی کی ہیلپ لائن 111 112 468-051سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More