انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024میں ٹیچرز پینل 88 ووٹوں کی برتری سے فاتح قرار

اے پی پی  |  May 12, 2024

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024میں ٹیچرز پینل 88 ووٹوں کی برتری سے فاتح قرار ، پینل کو کل 241 ووٹ ملے ہیں جبکہ مخالف پینل اکیڈمیشنز 153 ووٹ حاصل کرسکا۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر طارق جاوید صدر، ڈاکٹر فیض الرحیم جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ڈاکٹرعابد مسعود نائب صدر میل،ڈاکٹرامبرین عباسی نائب صدرفی میل،ڈاکٹرمحمد عمران جوائنٹ سیکرٹری میل،کرن کیانی جوائنٹ سیکرٹری فی میل جبکہ ڈاکٹراحمد حماد ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فنانس ،احسان مالک سیکرٹری اطلاعات میل اور ڈاکٹر سمیرا صغیرسیکرٹری اطلاعات فی میل منتخب ہوئی ہیں۔نومنتخب صدرڈاکٹر طارق جاوید نے کہا ہے کہ دوبارہ اعتماد کااظہارکرنے پراکیڈمک سٹاف کے مشکورہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More