بیلاروس اور رشیا کے ساتھ ملحقہ سرحد پر پناہ گاہیں تعمیر کریں گے، پولینڈ

اے پی پی  |  May 12, 2024

وارسا۔12مئی (اے پی پی):پولینڈ کے وزیر دفاع ولادیسلاف کوسی نیاک نے کہا ہے کہ بیلاروس اور روس کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی ۔شنہوا کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ پولینڈ اور بیلاروس کے درمیان سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے جبکہ روس کے ساتھ سرحد پر ہم پناہ گاہیں بھی تعمیر کریں گے۔ پولینڈ نے جنوری 2022 میں غیر قانونی ہجرت روکنے کےلیے روس اور بیلاروس کے ساتھ سرحد پر بارڑ لگانے کا آغاز کیا تھا جس کی اونچائی 5.5 میٹر تھی اوراس پر 407 ملین ڈالر لاگت آئی تھی ۔ پولینڈ نے 2022 کے اواخر میں کالینن گراد سے متصل سرحد پر بھی خاردار باڑ لگائی تھی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More