انڈونیشیا میں سیلاب سے 15افراد ہلاک ،درجنوں زخمی

اے پی پی  |  May 12, 2024

جکارتا ۔12مئی (اے پی پی):انڈونیشیا میں سیلاب کے باعث 15افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے بی این پی بی کے،کے ترجمان عبدالمہری نے بتایا کہ ملک کے مغربی صوبے سماٹرا کی آگم ریجنسی میں آنے والے سیلاب سے پندرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ لاشیں کینڈوانگ ضلع اور چار دیگر سانگئی پوا ضلع میں ملی ہیں۔زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More