سعودی آرمڈ فورسز کے یونٹ کی اردن میں بڑی فوجی مشقوں ایجر لائن 2024 میں شرکت

اے پی پی  |  May 12, 2024

ریاض ۔12مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی آرمڈ فورسز کے یونٹ اردن میں ہونے والی خطے کی سب سے بڑی فوجی مشقوں ’ایجر لائن 2024‘ میں شریک ہیں۔اردو نیوز کے مطابق 12 سے 23 مئی تک جاری رہنے والی مشقوں میں 31 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

سعودی وزارت دفاع نے ایکس اکائونٹ پر بیان میں کہا کہ ’مشقوں کا مقصد کائونٹر ٹیررازم آپریشنزکی منصوبہ بندی اور نفاذ، میزائل ایئر ڈیفنس آپریشنز کی منصوبہ بندی اور نفاذ کی تربیت ،لینڈ بارڈرسکیورٹی آپریشنز، منشیات کی سمگلنگ کا مقابلہ، کرائسزکا سامنا کرنے کےلیے فوجی یونٹوں کی صلاحیتوں کا فروغ اورعلاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کی تربیت حاصل کرنا ہے۔

آرمڈ فورسز ٹرتیننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل عادل البلوی نے کہا کہ شریک فورسز فیلڈ مشقیں کریں گی جن میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن، میزائل ایئر ڈیفنس اور یرغمالیوں کی رہائی کے علاوہ آبادی والے علاقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More