فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی برسی 14مئی کو منائی جائے گی

اے پی پی  |  May 12, 2024

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):پاکستان کے معروف فنکار و مزاح نگار فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی برسی (کل) منگل 14 مئی کو منائی جائے گی ۔ فاروق قیصر(انکل سرگل) 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انکل سرگم کالم نگار، ڈائریکٹر، کٹھ پتلی ساز، سکرپٹ رائٹر اور وائس ایکٹر بھی تھے ۔ انہوں نے بہت سی مزاحیہ کتابیں بھی لکھیں۔ فاروق قیصر کو 1970 ء میں پہلی مرتبہ اکڑ بکڑ کے ذریعے پاکستان ٹیلی ویژن پر متعارف کرایا گیا

لیکن فاروق قیصر کو اصل شہرت 1976 ء میں بچوں کے ڈرامہ کلیاں میں اپنے کردار انکل سرگم سے ملی اور وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ فاروق قیصر کی برسی کے موقع پر سرکاری، غیر سرکاری و نجی اداروںتنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر کے مختلف شہروں میں ان کے مداحوں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں انگل سرگم کی یاد تازہ کی جائے گی اور ان کی علمی، ادبی و فنی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More