چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اے پی پی  |  May 11, 2024

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔

سینیٹ سیکریٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق چئیرمین سینیٹ نے گورنر پنجاب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کی بطور گورنر تعیناتی ملک میں جمہوری عمل کے آگے بڑھنے کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ان کی گورنرشپ میں صوبے کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More