کیا کریتی سینن ایم ایس دھونی کے ارب پتی قریبی دوست کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟

اردو نیوز  |  May 11, 2024

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن کی زندگی کا بہترین دور چل رہا ہے، ان کی مسلسل دو فلمیں باکس آفس پر ہٹ گئی ہیں جبکہ ان کا سکن کیئر برانڈ بھی مقبول ہو رہا ہے اور ساتھ ہی ان کی ان کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دو پتی‘ بھی ریلیز ہونے والی ہے۔

بالی وڈ خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق لیکن اگر ساتھ ان افواہوں کو بھی سچ مان لیا جائے تو کریتی کی رومانوی زندگی بھی کافی اچھی جا رہی ہے۔

اداکارہ کی رومانوی زندگی کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑے پیمانے پر گردش کرتی رہی ہیں، اور اب ان کا ایک حالیہ انٹرویو میں یہ کہنا کہ وہ ایک مثالی ساتھی سے کیا توقع رکھتی ہیں، ایک بار پھر افواہوں کو ہوا دے رہا ہے۔

کریتی کے بارے میں یہ افواہ ہے کہ وہ کروڑ پتی اور ایم ایس دھونی اور ہاردک پانڈیا جیسے کرکٹ سٹارز کے دوست، کبیر باہیا کے ساتھ ڈیٹ کر رہی ہیں۔

رواں برس کے شروع میں کریتی سینن نے ان افواہوں کو جنم دیا تھا کہ وہ لندن میں مقیم بزنس مین کبیر باہیا کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں۔ اگرچہ اداکارہ نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا ہے، لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک مثالی پارٹنر کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے مثالی ساتھی کو انہیں ہنسانا چاہیے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ’اس کا ظاہر و باطن ایک ہو۔‘

کریتی سینن کی مسلسل دو فلمیں باکس آفس پر ہٹ گئی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)کریتی کا کبیر کے ساتھ مبینہ رومانوی تعلق اس وقت بھی سرخیوں کی زینت بنا جب دونوں لندن میں اکٹھے ہولی مناتے نظر آئے۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ریڈاٹ پر ان کی تصویریں اپ لوڈ ہوئیں اور فینز نے چہ مگیوئیاں شروع کر دیں کہ یہ دونوں ڈیٹ کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کریتی اور نہ ہی کبیر نے ان قیاس آرائیوں پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ لہذا جبکہ تصاویر اور مبینہ ثبوت موجود ہیں کہ دونوں اکٹھے گھومتے پھرتے نظر آتے کرتے ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ ڈیٹ کر رہے ہیں یا صرف قریبی دوست ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More