قبل از حج فلائٹ آپریشن، 13 پروازیں مزید3206 پاکستانی عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ پہنچیں

اے پی پی  |  May 11, 2024

مدینہ منورہ۔11مئی (اے پی پی):قبل از حج فلائٹ آپریشن کے تحت ہفتہ کو ملک کے چھ بڑے شہروں سے 13 پروازیں مزید3206 پاکستانی عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ پہنچیں ۔

اس کے ساتھ ہی سرکاری حج سکیم کے تحت اب تک چلائی جانے والی حج پروازوں کی مجموعی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے جس سے 6690 حجاج کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا ہے۔

ہفتہ کے روز کوئٹہ، لاہور اور ملتان سے دو، دو پروازیں چلائی گئیں جبکہ اسلام آباد سے چار اور کراچی سے تین پروازیں پہنچی ہیں۔

قبل از حج فلائٹ آپریشن کے پہلے 15 روز کے دوران تمام پروازیں 23 مئی تک پاکستان کے مختلف شہروں سے مدینہ منورہ کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔ اس کے بعد وہ قبل از حج فلائٹ آپریشن مکمل ہونے تک جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More