اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  May 11, 2024

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں بعداز دوپہر تیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے کی توقع ہے جبکہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا تاہم بالائی/ وسطی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سرگودھا میں 20، نور پور تھل 19، جوہرآباد 15، فیصل آباد 7، بھکر 6، لیہ، ساہیوال 4، قصور، شیخوپورہ، ڈی جی خان (سٹی)3، لاہور (سٹی 2، ائرپورٹ ایک)، چکوال 2، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک، میرکھانی 14، دیر(بالائی) 9، کالام 4، دروش 3، بنوں 2، چترال اور ڈی آئی خان (ائرپورٹ)میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت میں درجہ حرارت 44، بہاولپور، جیکب آباد، خیرپور اور روہڑی میں 42 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More