پاکستان کا تباہ کن سیلاب پرافغانستان سے اظہار افسوس، ترجمان دفتر خارجہ

اے پی پی  |  May 11, 2024

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):پاکستان نے تباہ کن سیلاب کے بعد افغانستان سے اظہار افسوس کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ،افغانستان کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں اور اچانک سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور املاک کو پہنچنے والے بڑے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ہمارے خیالات اور دعائیں متاثرین کے خاندانوں، زخمیوں اور اس قدرتی آفت سے متاثرہ کمیونٹیز کے ساتھ ہیں اور ہم لاپتہ افراد کی جلد دستیابی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More