چین کے صدر کا دورہ یو رپ بیرونِ ممالک بھی رائے عامہ کی توجہ کا رکز رہا، چینی وزیر خا رجہ

اے پی پی  |  May 11, 2024

بیجنگ۔11مئی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے5 تا 10 مئی کے دوروان فرانس، سربیا اور ہنگری کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے اختتام پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے دورے بارے نیوز بریفنگ میں کہا کہ دورے سے چین۔ فرانس تعلقات دوبارہ مستحکم ہوئے ہیں، چین ۔سربیا تعلقات مضبوط ہوئے ہیں،

چین ۔ہنگری تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے اور چین ۔ یورپ تعاون دوبارہ شروع ہوا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر کا دورہ نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ بیرونِ ملک بھی رائے عامہ کی توجہ کا مرکز رہا۔ اس سے چینی خصوصیات کے ساتھ ایک بڑے ملک کی سفارت کاری کی مثبت کاوشوں اور ایک بڑے ملک کے رہنما کی حیثیت سے صدر شی جن پنگ کا احساسِ ذمہ داری بھی اجاگر ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More