گلوکارہ ظل ہما کی برسی 16 مئی کو منائی جائے گی

اے پی پی  |  May 11, 2024

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):گلوکارہ ظل ہما کی برسی 16 مئی کو منائی جائے گی ۔ ظل ہما اپنی ماں ملکہ ترنم نور جہاں کا عکس اورفنی وارث کہلائیں ، بلا شبہ ان کو دیکھنے والوں کو ان کو دیکھتے ہی بے اختیار ملکہ ترنم یاد آجاتی تھیں۔ظلم ہما ملکہ ترنم نور جہاں کی سب سے لاڈلی بیٹی تھیں وہ 21فروری 1944ءکو لاہور میں پیدا ہوئیں۔

ظل ہما کی کم سنی میں ہی ان کے والد شوکت حسین رضوی اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ ملکہ ترنم ننھی ظل ہما کو اپنے پاس رکھنے کے لئے شاہ نور سٹوڈیوز کی ملکیت سے بھی دستبردار ہو گئیں۔ظل ہما کی شادی لاہور کے ایک معروف خاندان میں عقیل بٹ سے ہوئی۔ ان کے ہاں چار بیٹے پیدا ہوئے لیکن بدقسمتی سے ان کی شادی ناکام رہی ۔ظل ہما کو گائیکی کا شوق تو بچپن سے ہی تھا، لیکن والدہ نے کم عمری میں گانے کی اجازت نہ دی۔ ظل ہما نے اپنا یہ شوق 1990ءمیں پورا کیا اوراستاد غلام محمد کی شاگردی اختیار کی ۔ شوگر اور گردوں کی بیماری سے ظل ہما 16 مئی 2014ءکو اس جہان فانی سے کوچ کرگئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More