پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان،100 انڈ کس نے 73 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کوعبورکرلیا

اے پی پی  |  May 10, 2024

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان رہا اور100 انڈ کس نے 73 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کوعبورکرلیا۔گزشتہ روزمجموعی طورپر74 کروڑ، 11 لاکھ، 96ہزار، 400 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 25.26 ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 100 انڈکس میں مجموعی طورپر427.45 پوائنٹس کااضافہ ہوا اورانڈکس 73050.50 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔کے ایس ای 30 انڈکس 44.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد23427.18 پوائنٹس ہوگیا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 6.71 ارب روپے کے سودے ہوئے۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران ورلڈکال ٹیلی کام کے 85720717 حصص، ہم نیٹ ورک 51463445 حصص، پاک الیکٹران 33646094 اورفوجی سیمنٹ کے 29772203 حصص کالین دین ہوا۔پاکستان پی وی سی، ازگارناین لمیٹڈ اورسروسزانڈسٹریز ٹیکسٹائل ٹاپ ایڈوانسرکمپنیاں رہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More