امریکی سینٹکام کےکمانڈرجنرل مائیکل ایرک کوریلا کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

اے پی پی  |  May 09, 2024

راولپنڈی ۔9مئی (اے پی پی):امریکی سینٹکام کےکمانڈرجنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف نے مشترکہ تربیت کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سینٹکام اور پاک فوج کے درمیان ٹریننگ انٹرایکشن کو بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے اسکی تعریف کی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More