سانحہ 9مئ میں ملوث شر پسندوں ، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں،وزیراعظم کا ٹویٹ

اے پی پی  |  May 09, 2024

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ ایک سال قبل ہماری قومی عزت اوروقار کی علامتوں اور پاک وطن کے تقدس پرحملہ کیا گیا،سانحہ 9مئی میں ملوث شر پسندوں ، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ جھوٹ کے لبادے میں حق کی روشنی کو نہیں چھپایا جا سکتا، آج سے ایک سال قبل نہ صرف ہماری قومی عزت اوروقار کی علامتوں پر حملہ کیا گیا،

یہ حملہ پاک وطن کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف تھا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ کسی صورت قابل برداشت نہیں، اس بارے قطعی طور پر کوئی نرمی نہیں ہوسکتی،سانحہ 9مئی میں ملوث شر پسندوں ، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ سانحہ 9مئی کو کبھی بھی دہرانے نہیں دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More