چین ، ٹریفک حادثے میں9افراد ہلاک

اے پی پی  |  May 09, 2024

بیجنگ ۔9مئی (اے پی پی):چینکے شمال مغربی علاقے ننگ شیا ہوئی میں ٹریفک حادثے میں 9افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ شمال مغربی چین کے خود مختار علاقے ننگ شیا ہوئی میں چنگ ٹونگشیا شہر میں قومی شاہراہ کے ایک حصے پر پیش آیا جہاں ایک ٹرک ایک کار سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں 9افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

علاقائی پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زخمی افراد کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔حادثے کی تحقیقات جا ری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More