اے این ایف کی کارروائی، تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار

اے پی پی  |  May 08, 2024

راولپنڈی۔8مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف )نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق ملزمان اسلام آباد کے ایک بڑے تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کر رہے تھے۔

خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران خاتون کو تعلیمی ادارے کے گیٹ سے گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی ۔خاتون کے ساتھ گرفتار ملزم تعلیمی ادارے کی کینٹین میں ملازمت کرتا ہے۔گرفتار ملزم کے کمرے کی تلاشی کے دوران چرس، افیون اور آئس کے مزید ٹوکن برآمد ہوئے۔

تحقیقات کے مطابق ملزمہ پشاور سے منشیات سمگل کر کے ملزم تک پہچاتی تھی۔ملزمان نے یونیورسٹی کے طلباکو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔گرفتار ملزمہ کا تعلق نوشہرہ جبکہ ملزم کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More