وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا

اے پی پی  |  May 08, 2024

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا گیا ہے۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ سکیم کے عازمین اپنا شناختی کارڈ نمبر اور حج درخواست نمبر ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر اپنی تفصیلات سے آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔وزارت کے ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پرسستے حج سے متعلق فیک وائرل لنکس پر کلک کرنے سے اجتناب کریں اور ایسے جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More