ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

اے پی پی  |  May 07, 2024

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسٹاک اسکریننگ کے لیے کمپنیوں کے سالانہ مالیاتی گوشواروں میں اضافی معلومات کی فراہمی کے لئے کمپنیز ایکٹ 2017 کے فورتھ شیڈول میں ترامیم تجویز کیں ہیں۔ مجوزہ ترامیم میں سٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسٹاک اسکریننگ کے لیے کمپنیوں کو اپنی ذیلی کمپنیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے ۔

مزید برآں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے زیر انتظام اسلامک انڈیکس میں شامل کرنے کے لیے حصص کی شرعی اسکریننگ بارے وضاحت کرنے کے لیے فورتھ شیڈول کی زبان کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں مجوزہ ترامیم کے مقاصد اور ترامیم کی تفصیلات کی وضاحت کے لئے کانسیپٹ پیپر شائع کیا گیا ہے جو کہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

ایس ای سی پی نے فورتھ شیڈول میں مجوزہ ترامیم پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز اور آراء طلب کیں ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد 21 مئی 2024 تک[email protected] پر ای میل کے ذریعے کمیشن کو اپنی تجاویز و آراء سے آگاہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More