اوپن یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

اے پی پی  |  May 07, 2024

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء میں پیش کئے گئے ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام، ایم بی اے/ایم پی اے(کامن ویلتھ آف لرننگ)، ایم ایل آئی ایس، ایم ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے،

امتحانات 13مئی تا 13جون جاری رہیں گے، رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ کی جاچکی ہیں۔امتحانات کی اطلاع طلبہ کو بذریعہ موبائیل ایس ایم ایس بھی دے دی گئی ہے۔امتحانی ہالز میں طلبہ کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے خصوصی ہدایات دی ہیں۔وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کریں گے جو امتحانی ہالز میں نقل کی روک تھام کو یقینی بنائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More