نوجوانوں کے لئے ای روزگار سینٹر ز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام

اے پی پی  |  May 07, 2024

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون سکیم نوجوانوں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ای روزگار سینٹر ز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اقبال کے افکار کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر لون وزیراعظم یوتھ لون سکیم کا اہم حصہ ہیں، 84 ارب کے قرضہ جات صرف گزشتہ سال میں نوجوانوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں،

وزیراعظم یوتھ لون سکیم نوجوانوں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے ، یوتھ لون سکیم کی کامیابی میں سٹیٹ بینک اور تمام پارٹنر بینکوں کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے قابل نوجوان مواقع ملنے پر ہماری امیدوں پر پورا اترتے ہیں، ای روزگار سینٹر ز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، ای روزگار سینٹر ز نوجوانوں کو روزگار کے حوالے سے گایئڈ کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More