وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اے پی پی  |  May 06, 2024

سیالکوٹ ۔6مئی (اے پی پی):وفاقی وزراء نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ائرپورٹ پر مسافروں کی آسانی کے لئےسہولتیں فراہم کیں جائیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور وفاقی وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ ائرپورٹ کا 2 گھنٹے تک تفصیلی دورہ کیا جس میں انہوں نے ائرپورٹ پر آمد و روانگی ٹرمینلز پرمسافروں کےلئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔وفاقی وزراء نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر مسافروں کی آسانی کے لئےسہولتیں بڑھانے کا حکم دیا ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ائیرپورٹ بندش کے دوران ہی امیگریشن کاونٹرز بڑھانے کا حکم دیا ۔ وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے سرچ کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔سیالکوٹ ائرپورٹ پر اے این ایف، کسٹمز اور اے ایس ایف مسافروں کو 3 مقامات نہیں بلکہ ایک ہی جگہ چیک کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امیگریشن کے 12 کاونٹرز ائیرپورٹ دوبارہ کھلنے پر فعال ہونے چاہیں۔

ائرپورٹ کی بندش کے دوران مسافروں کے لئے مزید سہولتوں کی فراہمی کے عمل کو مکمل کیا جائے۔ مسافر ہمارے معزز مہمان ہیں۔انہیں زیادہ سے زیادہ آرام و آسانی دینا ذمہ داری ہے۔وفاقی وزراء نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹرز اور دیگر سہولتوں کے کام کو 15 روز مکمل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ائرپورٹ ائیر وائس مارشل ریٹائرڈ تنویر اشرف بھٹی ، اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے بریگیڈئر سکندر ، ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے ڈائریکٹر ساجد اکرم اور ائیرپورٹ مینجر نثار احمد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More