وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی گیمبیا کے صدر اڈاما بیرو سے ملاقات، او آئی سی سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی

اے پی پی  |  May 05, 2024

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے جمہوریہ گیمبیا کے صدر اڈاما بیرو سے گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی اور 15ویں او آئی سی سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے اس حقیقت کو سراہا کہ گیمبیا نے او آئی سی سربراہی اجلاس کے پلیٹ فارم سے اسلامو فوبیا کے نازک مسئلے کو اجاگر کیا ہے۔

جمہوریہ گیمبیا کے صدر اڈاما بیرو نے 15ویں او آئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستان کی جانب سے اعلی سطح کی شرکت پر تہہ دل سے تعریف کی اور کہا کہ سربراہی اجلاس کے سربراہ کی حیثیت سے گیمبیا مختلف مسائل پر امت کے ساتھ رابطے کی امید رکھتا ہے۔

دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات کی بحالی اور تجارت، زراعت، تعلیم، سیاحت جیسے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان گیمبیا کے سفارت کاروں اور فوجی اہلکاروں کے لیے تربیتی پروگرام پیش کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More