ہلال احمرکا عالمی دن 8 مئی کو منایا جائے گا

اے پی پی  |  May 05, 2024

سیالکوٹ۔5مئی (اے پی پی):سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں ہلال احمرکا عالمی دن 8 مئی کو منایا جائے گا ۔

اس موقع پر ہلال احمر اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں،انسانیت کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنے والی این جی اوز و طبی تنظیموں کے اشتراک سے خصوصی واکس، سیمینارزاور کانفرنسزکا انعقاد کیا جائے گا جن میں زمانہ امن،حالت جنگ، قدرتی آفات، ناگہانی سانحات اور بڑے حادثات کی صورت میں ہلال احمر کے کردار، اس کی ضرورت، اہمیت، افادیت اور اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

یاد رہے کہ1967ءسے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اس کے تمام ممبر ممالک میں بھی ہر سال 8 مئی کو ورلڈ ریڈکراس ڈے(ہلال احمر) بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے تاکہ عوام کو اس کے بارے میں آگاہی حاصل ہوسکے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More