نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، محمد اسحاق ڈار کا کویت کے ساتھ روایتی طور پر برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور

اے پی پی  |  May 04, 2024

بنجول۔4مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، محمد اسحاق ڈار نےکویت کے ساتھ روایتی طور پر برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی حکومت کی اولین ترجیح پر زور دیا ہے۔

ہفتہ کو وزارت خارجہ سےجاری بیان کےمطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ سالم عبداللہ الجابر الصباح سے 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کویت کے ساتھ روایتی طور پر برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی حکومت کی اولین ترجیح پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں اسرائیل کی جاری جنگ کی مذمت کی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کرے اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی بلا تعطل ترسیل میں سہولت فراہم کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More