“بنو قابل پروگرام” کے تحت ملتان کے نوجوانوں کیلئے آئی ٹی کورسز کاآغازرواں ماہ ہوگا

اے پی پی  |  May 02, 2024

ملتان۔ 01 مئی (اے پی پی):جماعت اسلامی ملتان ( شمالی زون ) کے زیراہتمام “بنو قابل پروگرام” کے تحت شہر اولیاء کے نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں مختلف کورسز کی ٹریننگ کے ذریعے بے روزگاری سے نجات دے کر باوقار روزگار کے قابل بنائیں گے، بنو قابل پروگرام کے تحت ملتان میں آئی ٹی کورسز کی کلاسز کاآغاز رواں ماہ کے وسط میں کیا جا رہا ہے۔

ان خیا لات کا اظہار امیر جماعت اسلامی شمالی زون ملتان محمد اسد منیر نے بنو قابل پروگرام کی ملتان کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نائب امیر شمالی زون محمد بلال اکبر صدیقی،جنرل سیکر ٹری شمالی زون رانا محمد طاہر، صدر لیبر ونگ حافظ عبدالرحمن قریشی، امیر جماعت اسلامی غربی زون چودھری محمدامین، جنرل سیکر ٹری شرقی زون میاں قطب جمیل، جنرل سیکر ٹری تحصیل صدر ملتان چودھری کبیر المسلم، محمد نوید ترین، رانا جہانزیب خان و شعبہ آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرین محمد سعد آصف، محمد حسنین جوئیہ ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

بنو قابل پروگرام کے تحت بے روزگارنوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ٹریننگ دیکر انہیں روزگار کے قابل بنانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More