پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کے ٹوائیرویز کے چارٹر لائسنس کی تجدید کردی

اے پی پی  |  May 01, 2024

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کے ٹوائیرویز کے چارٹر لائسنس کی تجدید کردی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام شرائط پوری ہونے پر کے ٹوائیر ویز کو چارٹر لائسنس جاری کیا ہے۔

کے ٹو ائیر ویز کا ٹی پی آر آئی لائسنس درخواست واپس لینا ان کی اپنی کاروباری ترجیحات کے باعث ہوسکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کے ٹو ائیر ویز اپنے آپریشنز کے لئے فی الحال ایک طیارہ حاصل کرنے کے مراحل میں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More