پاکستان کی افغانستان کے شہر ہرات میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اے پی پی  |  May 01, 2024

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):پاکستان نے گزشتہ روز افغانستان کے شہر ہرات کی ایک مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت افغانستان کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے احساسات اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ پاکستان عبادت گاہوں پر گھناؤنے حملوں سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More