چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے چائنا آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدر کی ملاقات

اے پی پی  |  May 01, 2024

اسلام آباد/بیجنگ۔1مئی (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن (سی اے سی ڈی اے) کے صدر چینگ جنگے نے ملاقات کی ۔

خلیل ہاشمی نے ملاقات کے بعد ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیااور اقوام متحدہ کے فورم سمیت پاکستان اور چین کے درمیان ماضی کے تجربات اور مضبوط تعاون میں اضافہ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

خلیل ہاشمی نے کہا کہ چائنا آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ ایسوسی ایشن( سی اے سی ڈی اے) کے صدر سفیر چینگ جِنگے سے مل کر خوشی ہوئی جو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر پاکستان کے پرانے دوست ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے فورم پر دونوں ممالک کے درمیان پہلے کے تجربات اور مضبوط تعاون کو بھی اجاگر کیا۔ ملاقات میں سی اے سی ڈی اے اور سفارت خانہ پاکستان بیجنگ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More