اسلم گورداسپوری جیسی شخصیات کی شاعری اور دانش ہمارا اصل اثاثہ ہے،قمر زمان کائرہ

اے پی پی  |  May 01, 2024

لاہور۔1مئی (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اسلم گورداسپوری جیسی شخصیات کی شاعری اور دانش ہمارا اثاثہ ہے۔وہ لاہور میں معروف دانشور اسلم گورداسپوری کے گھر ان کی عیادت اور خیریت دریافت کرنے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری منظوراحمد ،چودھری اسلم گل ،عثمان ملک، رانا عرفان ،چودھری ریاض،سینئر صحافی جاوید فاروقی ،گوہر بٹ،عمر فاروقی بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More