پنجاب حکومت مزدور بھائیوں کی فلاح و بہبود کےلیے سرگرم عمل ہے،صوبائی وزیر برائے اقلیتی اموررمیش سنگھ اروڑہ

اے پی پی  |  May 01, 2024

لاہور۔1مئی (اے پی پی):پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے عالمی یوم مزدور پر محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مزدور بھائیوں کی فلاح و بہبود کےلیے سرگرم عمل ہے،وزیراعلی ٰپنجاب کے وژن کے مطابق انسانیت کی خدمت پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے خاندانوں کے مکمل تحفظ کو یقینی ،اپنا گھر اپنی چھت کے خواب کو یقینی بنانے کے لئے پالیسی بنا رہے ہیں،متعدد فلاحی سکیموں میں مزدوروں کو شامل کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک اورقوم کی ترقی میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے، مزدور ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More