کراچی میں مویشی منڈی کا آغاز 10مئی سے ہوگا

ہماری ویب  |  Apr 27, 2024

ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی کا آغازتیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر ٍ10 مئی سے ہوگا۔ سنّتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے مویشی منڈی 2024 میں ملک بھر سے مویشی فروخت کے لئے مہیا کئے جائیں گے۔1000ایکڑ سے زائد رقبے اور متعدد بلاکس پر مشتمل مویشی منڈی جدید خطوط پر منعقد کی جارہی ہے، جس میں خریداروں اور بیوپاریوں کی آسانی کے لئے کافی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بہتر انفراسٹرکچر، گاڑیوں کی پارکنگ، سیکیورٹی کے لئے نصب کیمرے، بینکاری سہولیات، مویشیوں کے طبی معائنہ اور وافر مقدار میں خوراک اور صاف پانی کی فراہمی اور ایسی بے شمار سہولیات سے خریدار اور بیوپاری مستفید ہونگے۔ شہریوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے منڈی کے تمام راستوں پر رینجرز اور پولیس کی اضافی چیک پوسٹس قائم کی جائیں گی۔ مویشیوں کی خریداری کو آسان، کیش لیس اور محفوظ بنانے کے لئے خریدار بینکنگ سروسز استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More