شاہ فیصل پیلس کو سیاحی و ثقافتی مقام میں تبدیل کرنے کی منظوری

اے پی پی  |  Apr 27, 2024

ریاض۔27اپریل (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض کے علاقے ’المعذر‘ میں شاہ فیصل پیلس کو سیاحی و ثقافتی مقام میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی منظوری دی۔عاجل نیوز کے مطابق شاہ فیصل یونیورسٹی اور اسلامک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر بورڈ آف ٹرسٹیز کے نائب چیئرمین شہزادہ ترکی الفیصل بن عبدالعزیز نے اس حوالے سے فیصل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف طب و سائنسی علوم کے تحت گریجویشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیلس کو ’فیصل میوزیم‘ کا نام دیا جائے گا۔

محل کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ انتہائی مدبرانہ اقدام ہے کیونکہ اس محل میں تاریخ کے بڑے ادوار گزریں ہیں۔ میوزیم میں تبدیل کیے جانے کے بعد یہ مقام سیاحتی و ثقافتی ہی نہیں بلکہ تعلیم کا بھی مثالی مرکز ہو گا۔دریں اثنا فیصل یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر محمد آل ھیازع نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ فیصل کے کالج آف میڈیس کی نئی عمارت جو 7 منزلوں پر مشتمل ہے اس کی تعمیر پر 150 ملین ریال سے زائد کی لاگت آئی یہ عمارت شہزادہ خالد الفیصل کے خصوصی تعاون سے مکمل ہونے کے قریب ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More