رفح میں مقیم شہریوں کی تعداد کا تخمینہ 1.1 ملین افراد ہے ،  فلسطینی ادارہ شماریات

اے پی پی  |  Apr 27, 2024

رفح۔27اپریل (اے پی پی):فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات نےکہا ہےکہ اب تک رفح میں مقیم شہریوں کی تعداد کا تخمینہ 1.1 ملین افراد ہے مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز میں رفح میں آبادی کی کثافت 4,360 افراد فی مربع کلومیٹر تک پہنچ گئی تھی اور اب یہ تقریباً 17,500 افراد فی مربع کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے، جو کہ ایک انسانی اور ماحولیاتی تباہی ہے۔ انہیں نہ و خوراک ملتی ہے اور نہ ہی علاج کی مناسب سہولت ہے۔

اسرائیلی فوج ہر وقت بمباری کرتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور شمالی غزہ کی گورنری میں شہریوں کی تعداد تقریباً 511,000 اور جنوبی اور وسطی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں 685,000 بتائی گئی۔

غزہ کی پٹی گذشتہ 7 اکتوبر سے وحشیانہ جارحیت اور منظم نسل کشی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے اس پٹی کے شمال اور مرکز سے اس کے جنوب میں شہریوں کو زبردستی نقل مکانی کیا گیا۔ خاص طور پر رفح گورنری بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کرکے آئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More