جدہ ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاونج میں بھارتی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

اے پی پی  |  Apr 27, 2024

جدہ۔27اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیلتھ مانیٹرنگ سینٹر کی ایک ٹیم نے ڈیپارچر لاونج میں ایک بھارتی خاتون کے ہاں ولادت میں مدد کی ہے۔سبق نیوز کے مطابق عمرے پر آنے والی بھارتی خاتون وطن روانگی کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھیں جہاں اس کی طبعیت خراب ہوگئی۔

خصوصی طبی ٹیم میں ڈاکٹر فوازعالم، نرس ولید احمد النعمی، نرس سالم معاطی الحربی، نرس فتون عدنان بافیل میں شامل تھے جن کی نگرانی میں جمعے کو فجر کے وقت بھارتی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔بعد ازاں ماں اور نومولود کو ضروری طبی دیکھ بھال کےلیے ایمبولینس کے ذریعے کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں دونوں کی حالت بہتر ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس کے لاونج میں ہیلتھ مانٹیرنگ سینٹرز کی ٹیمیں کوالیفائڈ عملے کے ساتھ چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں تاکہ صحت پروٹوکول کے نفاذ کے علاوہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More