اعظم خان کے گھٹنے میں تکلیف، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سریز میں شرکت غیریقینی

اردو نیوز  |  Apr 18, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی دائیں گھٹنے میں تکلیف کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں شرکت غیریقینی ہوگئی ہے۔

جمعرات کو راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اعظم خان کی انجری کے بارے میں بتایا۔

پی سی بی کے مطابق بدھ کو ٹریننگ سیشن کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے اعظم خان کو دائیں گھٹنے اور پنڈلی میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

پی سی پی کے مطابق اعظم خان میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے میچز میں اُن کی شمولیت کا فیصلہ ریڈیولوجی رپورٹس کے آنے کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پہلا ٹی20 میچ آج شام 7:30 بجے سے راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اب تک مجموعی طور پر 39 مرتبہ ٹی20 کرکٹ میں آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں 21 مرتبہ پاکستان اور 17 مرتبہ نیوزی لینڈ کو جیت حاصل ہوئی۔

یہ کیوی ٹیم کا گزشتہ 17 ماہ میں پاکستان کا تیسرا دورہ ہے۔

اس سے قبل کیوی ٹیم دسمبر 2022 میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کے لیے پاکستانی آئی تھی۔

اس کے بعد اپریل 2023 میں کیوی ٹیم نے پانچ ٹی20 اور پانچ ون ڈے میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

سیریز کے لیے پاکستان کا سکواڈنیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عرفان خان، محمد رضوان، صائم ایوب، عثمان خان، عماد وسیم، شادب خان، عباس آفریدی، ابرار احمد، نسیم شاہ، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا سکواڈپاکستان کے خلاف اس سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، ٹام بلنڈل، ٹِم سائفرٹ، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، ڈین فوکس کروفٹ، جیمز نیشم، کول مککونچی، جیکب ڈفی، بین لِسٹر، ولیم او رُورکی، بین سیئرز، اِش سوڈھی، زیکری فُوکس اور ٹِم روبنسن شامل ہیں۔     

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More