وزیراعظم کا پنجاب اور بلوچستان میں بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس

اے پی پی  |  Apr 13, 2024

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب اور بلوچستان میں بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے این ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز تر کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More