محسن نقوی کی بس مسافروں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت، لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت

اے پی پی  |  Apr 13, 2024

لاہور۔13اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوشکی میں بس مسافروں کے اغواء کے بعد قتل کے واقعہ کی شدید مذمت اور گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ نوشکی میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔محسن نقوی نے مزید کہاکہ ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم کے پاکستان میں ایسے افسوسناک واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More